ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آندھرا پردیش حکومت نے دو سال میں ریاست کو مچھروں سے پاک کرنے کاہدف طے کیا 

آندھرا پردیش حکومت نے دو سال میں ریاست کو مچھروں سے پاک کرنے کاہدف طے کیا 

Thu, 29 Sep 2016 11:39:10    S.O. News Service

وجے واڑہ، 28؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ ان کی حکومت اگلے دو سالوں میں ریاست کو 100فیصد مچھروں سے پاک کرنے کے لیے کام کرے گی۔یہاں آج دو روزہ ضلع کلکٹرو ں کے اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلی نائیڈو نے کہاکہ یہ ممکن ہے، ہم نے حال ہی میں اس مقصد کے لیے ایک مہم شروع کی ہے، ہم اس پر روزانہ کام کریں گے اور دو سالوں میں آندھرا پردیش کو مچھر وں سے پاک ریاست بنا دیں گے۔انہوں نے ذکر کیا کہ سری لنکا نے مچھر سے پاک ملک بننے کا ہدف حاصل کر لیا ہے اور عالمی ادارہ صحت نے بھی ایسا اعلان کیا ہے۔آندھرا پردیش بھی 2 ؍اکتوبر کو ایک ہدف کو حاصل کر لے گا جب تمام 110میونسپل بورڈ اور دیگر 1000گاؤں کو کھلے میں قضائے حاجت سے پاک (اوڈی ایف) اعلان کر دیا جائے گا۔وزیر اعلی نے کہاکہ آندھرا پردیش ملک میں پہلی ایسے ریاست ہو گی جہاں پر سبھی میونسپل بورڈ اوڈی ایف ہوں گی۔2018کے آخر میں بقیہ سبھی گاؤں بھی اوڈی ایف بن جائیں گے ۔چندرا بابونائیڈو نے دعوی کیا کہ ان کی حکومت نے رائل سیما علاقے میں خشک سالی کی صورت حال سے باہر آنے کے لیے ایک نظام تیار کیا ہے۔


Share: